مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 209

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان زللتم من بعد ما جاءتكم البينات فاعلموا ان الله عزيز حكيم

پھر اگر تم احکام روشن پہنچ جانے کے بعد لڑکھڑاجاؤ تو جان جاؤ کہ خدا غالب (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 209
  • پارہ 2
  • صفحہ 32

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی شریعت محمدی کے صاف صاف احکام معلوم ہونے کے بعد بھی اگر کوئی اس پر قائم نہ ہو بلکہ دوسری طرف بھی نظر رکھے تو خوب سمجھ لو کہ اللہ سب پر غالب ہے جس کو چاہے سزا دے کوئی اس کے عذاب کو روک نہیں سکتا بڑا حکمت والا ہے جو کرتا ہے حق اور مصلحت کے موافق کرتا ہے خواہ عذاب دے یا کچھ ڈھیل دے یعنی نہ جلد باز ہے نہ بھولنے والا نہ خلاف انصاف اور غیر مناسب امر کرنے والا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنپھر اگرfa-in
  2. زَلَلْتُملڑکھڑا گئے تم۔ پھسل گئے تمzalaltum
  3. مِّنۢmin
  4. بَعْدِاس کے بعدbaʿdi
  5. مَاجوmā
  6. جَآءَتْكُمُآگئیں تمہارے پاسjāatkumu
  7. ٱلْبَيِّنَـٰتُروشن نشانیاںl-bayinātu
  8. فَٱعْلَمُوٓا۟تو جان لوfa-iʿ'lamū
  9. أَنَّبیشکanna
  10. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  11. عَزِيزٌزبردست ہےʿazīzun
  12. حَكِيمٌحکمت والا ہےḥakīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں