مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 221

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تنكحوا المشركات حتى يؤمن ولامة مؤمنة خير من مشركة ولو اعجبتكم ولا تنكحوا المشركين حتى يؤمنوا ولعبد مؤمن خير من مشرك ولو اعجبكم اولئك يدعون الى النار والله يدعو الى الجنة والمغفرة باذنه ويبين اياته للناس لعلهم يتذكرون

اور (مومنو) مشرک عورتوں سے جب تک کہ ایمان نہ لائیں نکاح نہ کرنا۔ کیونکہ مشرک عورت خواہ تم کو کیسی ہی بھلی لگے اس سے مومن لونڈی بہتر ہے۔ اور (اسی طرح) مشرک مرد جب تک ایمان نہ لائیں مومن عورتوں کو ان کو زوجیت میں نہ دینا کیونکہ مشرک (مرد) سے خواہ وہ تم کو کیسا ہی بھلا لگے مومن غلام بہتر ہے۔ یہ (مشرک لوگوں کو) دوزخ کی طرف بلاتے ہیں۔ اور خدا اپنی مہربانی سے بہشت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے۔ اور اپنے حکم لوگوں سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ نصیحت حاصل کریں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 221
  • پارہ 2
  • صفحہ 35

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے مسلمان مرد اور کافر عورت اور اس کے برعکس دونوں صورتوں میں نکاح کی اجازت تھی اس آیت سے اس کو منسوخ کر دیا گیا اگر مرد یا عورت مشرک ہو تو اس کا نکاح مسلمان سے درست نہیں یا نکاح کے بعد ایک مشرک ہو گیا تو نکاح سابق ٹوٹ جائے گا اور شرک یہ کہ علم یا قدرت یا کسی اور صفت خدا وندی میں کسی کو خدا کا مماثل سمجھے یا خدا کے مثل کسی کی تعظیم کرنے لگے مثلًا کسی کو سجدہ کرے یا کسی کو مختار سمجھ کر اس سے اپنی حاجت مانگے ۔ باقی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَنكِحُوا۟تم نکاح کروtankiḥū
  3. ٱلْمُشْرِكَـٰتِمشرک عورتوں سےl-mush'rikāti
  4. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  5. يُؤْمِنَّ ۚوہ ایمان لے آئیںyu'minna
  6. وَلَأَمَةٌۭاور البتہ لونڈیwala-amatun
  7. مُّؤْمِنَةٌمومنہ۔ ایمان والیmu'minatun
  8. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  9. مِّنسےmin
  10. مُّشْرِكَةٍۢمشرکہ عورتmush'rikatin
  11. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  12. أَعْجَبَتْكُمْ ۗوہ اچھی لگے تم کوaʿjabatkum
  13. وَلَااور نہwalā
  14. تُنكِحُوا۟تم نکاح کر کے دوtunkiḥū
  15. ٱلْمُشْرِكِينَمشرک مردوں کوl-mush'rikīna
  16. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  17. يُؤْمِنُوا۟ ۚوہ ایمان لے آئیںyu'minū
  18. وَلَعَبْدٌۭاور البتہ غلامwalaʿabdun
  19. مُّؤْمِنٌمومنmu'minun
  20. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  21. مِّنسےmin
  22. مُّشْرِكٍۢمشرک مردmush'rikin
  23. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  24. أَعْجَبَكُمْ ۗوہ پسند آئے تم کوaʿjabakum
  25. أُو۟لَـٰٓئِكَیہ لوگulāika
  26. يَدْعُونَبلاتے ہیںyadʿūna
  27. إِلَىطرفilā
  28. ٱلنَّارِ ۖآگ کیl-nāri
  29. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  30. يَدْعُوٓا۟بلاتا ہےyadʿū
  31. إِلَىطرفilā
  32. ٱلْجَنَّةِجنت کی طرفl-janati
  33. وَٱلْمَغْفِرَةِاور بخشش کی طرفwal-maghfirati
  34. بِإِذْنِهِۦ ۖساتھ اپنے اذن کےbi-idh'nihi
  35. وَيُبَيِّنُاور بیان کرتا ہےwayubayyinu
  36. ءَايَـٰتِهِۦآیات اپنیāyātihi
  37. لِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsi
  38. لَعَلَّهُمْتاکہ وہlaʿallahum
  39. يَتَذَكَّرُونَوہ نصیحت پکڑیںyatadhakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں