مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 224

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تجعلوا الله عرضة لايمانكم ان تبروا وتتقوا وتصلحوا بين الناس والله سميع عليم

اور خدا (کے نام کو) اس بات کا حیلہ نہ بنانا کہ (اس کی) قسمیں کھا کھا کر سلوک کرنے اورپرہیزگاری کرنے اور لوگوں میں صلح و سازگاری کرانے سے رک جاؤ۔ اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 224
  • پارہ 2
  • صفحہ 35

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کسی اچھے کام نہ کرنے پر خدا کی قسم کھا بیٹھے مثلًا ماں باپ سے نہ بولوں گا یا فقیر کو کچھ نہ دوں گا یا باہم کسی میں مصالحت نہ کراؤں گا ایسی قسموں میں خدا کے نام کو برے کاموں کے لئے ذریعہ بنانا ہو ا سو ایسا ہرگز مت کرو اور اگر کسی نے ایسی قسم کھائی تو اس کا توڑنا اور کفارہ دینا واجب ہے ۔ یعنی اگر کوئی قسم کھاتا ہے تو اللہ اس کو سنتا ہے اور اگر کوئی عظمت و جلال خداوندی کی وجہ سے قسم کھانے سے رکتا ہے تو اللہ اس کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَجْعَلُوا۟تم بناؤtajʿalū
  3. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  4. عُرْضَةًۭنشانہ۔ ڈھال۔ ہدفʿur'ḍatan
  5. لِّأَيْمَـٰنِكُمْاپنی قسموں کے لیےli-aymānikum
  6. أَنکہan
  7. تَبَرُّوا۟تم نیکی کروtabarrū
  8. وَتَتَّقُوا۟اور تم تقوی اختیار کروwatattaqū
  9. وَتُصْلِحُوا۟اور تم صلح کراؤwatuṣ'liḥū
  10. بَيْنَدرمیانbayna
  11. ٱلنَّاسِ ۗلوگوں کےl-nāsi
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. سَمِيعٌسننے والا ہےsamīʿun
  14. عَلِيمٌۭجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں