مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 225

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا يؤاخذكم الله باللغو في ايمانكم ولكن يؤاخذكم بما كسبت قلوبكم والله غفور حليم

خدا تمہاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم قصد دلی سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا۔ اور خدا بخشنے والا بردبار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 225
  • پارہ 2
  • صفحہ 36

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لغو اور بیہودہ قسم وہ ہے کہ منہ سے عادت اور حروف کے موافق بیساختہ اور ناخواستہ نکل جائے اور دل کو خبر تک نہ ہو ایسی قسم کا نہ کفارہ ہے نہ اس میں گناہ ہے البتہ اگر کوئی بالقصد الفاظ قسم مثل واللہ اور باللہ کہے اور اس سے محض تاکید مقصود ہو قسم کا قصد نہ ہو تو اس پر ضرور کفارہ لازم ہوگا اور کفارہ کا بیان آگے آ جائے گا۔ یعنی جو قسم جان بوجھ کر کھائے کہ جس میں دل بھی زبان کے موافق ہو اس قسم کے توڑنے پر کفارہ لازم ہو گا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّانہیںlā
  2. يُؤَاخِذُكُمُمواخذہ کرے گا تمہاراyuākhidhukumu
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. بِٱللَّغْوِساتھ لغو کےbil-laghwi
  5. فِىٓمیںfī
  6. أَيْمَـٰنِكُمْتمہاری قسموںaymānikum
  7. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  8. يُؤَاخِذُكُممواخذہ کرے گا تمہاراyuākhidhukum
  9. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  10. كَسَبَتْکمائی کیkasabat
  11. قُلُوبُكُمْ ۗتمہارے دلوں نےqulūbukum
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. غَفُورٌمغفرت کرنے والاghafūrun
  14. حَلِيمٌۭحلم والا۔ بردبار ہےḥalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں