مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 245

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من ذا الذي يقرض الله قرضا حسنا فيضاعفه له اضعافا كثيرة والله يقبض ويبسط واليه ترجعون

کوئی ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئی حصے زیادہ دے گا۔ اور خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 245
  • پارہ 2
  • صفحہ 39

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب معلوم ہو چکا کہ اللہ کے حکم میں تمہاری جان اور مال ہے تو اب تم کو چاہیئے کہ لڑو کافروں سے اللہ کے واسطے دین کے لئے اور جان لو کہ خدا تعالیٰ سنتا ہے بہانہ کرنے والوں کی باتیں اور جانتا ہے ان کے منصوبوں کو اور چاہیئے کہ خرچ کرو اللہ کے رستے میں مال اور تنگی سے مت ڈرو کہ کشائش اور تنگی سب اس کے اختیار میں ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر سب کو جانا ہے قرض حسنہ اسے کہتے ہیں جو قرض دے کر تقاضا نہ کرے اور اپنا احسان نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّنکون ہےman
  2. ذَاجوdhā
  3. ٱلَّذِىوہalladhī
  4. يُقْرِضُقرض دےyuq'riḍu
  5. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  6. قَرْضًاقرضqarḍan
  7. حَسَنًۭاحسنہḥasanan
  8. فَيُضَـٰعِفَهُۥتو وہ بڑھا دے اس کوfayuḍāʿifahu
  9. لَهُۥٓاس کے لیےlahu
  10. أَضْعَافًۭاکئی گناaḍʿāfan
  11. كَثِيرَةًۭ ۚبہت زیادہkathīratan
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. يَقْبِضُگھٹاتا ہے۔ تنگ کرتا ہےyaqbiḍu
  14. وَيَبْصُۜطُاور بڑھاتا ہے۔ کشادہ کرتا ہے۔wayabṣuṭu
  15. وَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhi
  16. تُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں