مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 251

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فهزموهم باذن الله وقتل داوود جالوت واتاه الله الملك والحكمة وعلمه مما يشاء ولولا دفع الله الناس بعضهم ببعض لفسدت الارض ولكن الله ذو فضل على العالمين

تو طالوت کی فوج نے خدا کے حکم سے ان کو ہزیمت دی۔ اور داؤد نے جالوت کو قتل کر ڈالا۔ اور خدا نے اس کو بادشاہی اور دانائی بخشی اور جو کچھ چاہا سکھایا۔ اور خدا لوگوں کو ایک دوسرے (پر چڑھائی اور حملہ کرنے) سے ہٹاتا نہ رہتا تو ملک تباہ ہوجاتا لیکن خدا اہل عالم پر بڑا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 251
  • پارہ 2
  • صفحہ 41

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب سامنے ہوئے جالوت کے یعنی وہی تین سو تیرہ آدمی اور انہی تین سو تیرہ میں حضرت داؤدؑ کے والد اور ان کے چھ بھائی اور خود حضرت داؤدؑ بھی تھے، حضرت داؤدؑ کو راہ میں تین پتھر ملے اور بولے کہ اٹھا لے ہم کو ہم جالوت کو قتل کریں گے جب مقابلہ ہوا جالوت خود باہر نکلا اور کہا میں اکیلا تم سب کو کافی ہوں میرے سامنے آتے جاؤ حضرت اشموئیل نے حضرت داؤدؑ کے باپ کو بلایا کہ اپنے بیٹے مجھ کو دکھلا اس نے چھ بیٹے دکھائے جو قدآور تھے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَهَزَمُوهُمتو انہوں نے شکست دے دی ان کوfahazamūhum
  2. بِإِذْنِساتھ اذن کےbi-idh'ni
  3. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  4. وَقَتَلَاور قتل کردیاwaqatala
  5. دَاوُۥدُداؤد نےdāwūdu
  6. جَالُوتَجالوت کوjālūta
  7. وَءَاتَىٰهُاور عطا کی اس کوwaātāhu
  8. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  9. ٱلْمُلْكَبادشاہتl-mul'ka
  10. وَٱلْحِكْمَةَاور حکمتwal-ḥik'mata
  11. وَعَلَّمَهُۥاور سکھایا اس کوwaʿallamahu
  12. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  13. يَشَآءُ ۗاس نے چاہاyashāu
  14. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتاwalawlā
  15. دَفْعُہٹاناdafʿu
  16. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  17. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  18. بَعْضَهُمان میں سے بعض کوbaʿḍahum
  19. بِبَعْضٍۢساتھ بعض کےbibaʿḍin
  20. لَّفَسَدَتِالبتہ بگڑ جاتیlafasadati
  21. ٱلْأَرْضُزمینl-arḍu
  22. وَلَـٰكِنَّاور لیکنwalākinna
  23. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  24. ذُووالا ہےdhū
  25. فَضْلٍفضل والا ہےfaḍlin
  26. عَلَىپرʿalā
  27. ٱلْعَـٰلَمِينَجہان والوںl-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں