مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 262

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين ينفقون اموالهم في سبيل الله ثم لا يتبعون ما انفقوا منا ولا اذى لهم اجرهم عند ربهم ولا خوف عليهم ولا هم يحزنون

جو لوگ اپنا مال خدا کے رستے میں صرف کرتے ہیں پھر اس کے بعد نہ اس خرچ کا (کسی پر) احسان رکھتے ہیں اور نہ (کسی کو) تکلیف دیتے ہیں۔ ان کا صلہ ان کے پروردگار کے پاس (تیار) ہے۔ اور (قیامت کے روز) نہ ان کو کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 262
  • پارہ 3
  • صفحہ 44

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو لوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اور خرچ کئے پر نہ زبان سے احسان رکھتے ہیں اور نہ ستاتے ہیں طعن سے اور نہ خدمت لینے سے اور نہ تحقیر کرنے سے انہی کے لئے ہے ثواب کامل اور نہ ڈر ہے ان کو ثواب کم ہونے کا اور نہ غمگین ہوں گے ثواب کے نقصان سے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. يُنفِقُونَجو خرچ کرتے ہیںyunfiqūna
  3. أَمْوَٰلَهُمْاپنے مالوں کوamwālahum
  4. فِىمیںfī
  5. سَبِيلِراستےsabīli
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. ثُمَّپھرthumma
  8. لَانہیںlā
  9. يُتْبِعُونَوہ پیچھا کرتے احسان جتا کرyut'biʿūna
  10. مَآاس کا جوmā
  11. أَنفَقُوا۟انہوں نے خرچ کیاanfaqū
  12. مَنًّۭااس کا جوmannan
  13. وَلَآاور نہwalā
  14. أَذًۭى ۙاذیت دے کر۔ تکلیف دے کرadhan
  15. لَّهُمْان کے لئیےlahum
  16. أَجْرُهُمْان کا اجر ہےajruhum
  17. عِندَپاسʿinda
  18. رَبِّهِمْان کے رب کےrabbihim
  19. وَلَااور نہwalā
  20. خَوْفٌکوئی خوف ہوگاkhawfun
  21. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  22. وَلَااور نہwalā
  23. هُمْوہhum
  24. يَحْزَنُونَغمگین ہوں گےyaḥzanūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں