مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَتْبَعَ

قرآن میں أتبع

معنی: تو پیچھا کرتا ہے اس کا

أتبع قرآن کی 12 سورتوں کی 15 آیات میں 15 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
15
آیات
15
سورتیں
12
مادّہ
ت ب ع

أَتْبَعَ

فعل · 15 بار

معنی: تو پیچھا کرتا ہے اس کا · دوسرے تراجم: اس نے پیروی کی, وہ پیچھا کرتے احسان جتا کر, پس پیچھے لگ گیا اس کے, پھر پیچھا کیا ان کا

قرآن میں صورتیں

  • فَأَتْبَعَهُ ×3
  • فَأَتْبَعَهُمْ ×2
  • وَأُتْبِعُوا۟ ×2
  • أَتْبَعَ ×2
  • يُتْبِعُونَ ×1
  • فَأَتْبَعَ ×1
  • فَأَتْبَعْنَا ×1
  • فَأَتْبَعُوهُم ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

يقال: تبعه واتبعه: قفا أثره، وذلك تارة بالجسم، وتارة بالارتسام والائتمار، وعلى ذلك

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الإتباع: اقتفاء الأثر. يقال: تبعه واتبعه؛ فتارة يكون بالجسم نحو تبعته في الطريق واتبعته فيها، وتارة بالامتثال. وعلى ذلك ﴿فمن اتبع هداي﴾ [طه: 123] وفي موضع ﴿فمن تبع هداي﴾ [البقرة: 38] ويقال: ﴿تعبه وأتبعه بمعنى لحقه وألحقه، وعليه﴾ فأتبعه شهاب ثاقب ﴿[الصافات: 10]﴾ فأتبعه الشيطان ﴿[الأعراف: 175]﴾ فأتبعهم فرعون بجنوده [طه:…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ت ب ع پر مکمل اندراجات

أتبع والی آیات

15 میں سے آیات 1–15

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ اپنا مال خدا کے رستے میں صرف کرتے ہیں پھر اس کے بعد نہ اس خرچ کا (کسی پر) احسان رکھتے ہیں اور نہ (کسی کو) تکلیف دیتے ہیں۔ ان کا صلہ ان کے پروردگار کے پاس (تیار) ہے۔ اور (قیامت کے روز) نہ ان کو کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

    سورہ بقرہ، آیت 2:262
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دو جس کو ہم نے اپنی آیتیں عطا فرمائیں (اور ہفت پارچہٴ علم شرائع سے مزین کیا) تو اس نے ان کو اتار دیا پھر شیطان اس کے پیچھے لگا تو وہ گمراہوں میں ہوگیا

    سورہ اعراف، آیت 7:175
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا تو فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشی اور تعدی سے ان کا تعاقب کیا۔ یہاں تک کہ جب اس کو غرق (کے عذاب) نے آپکڑا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ جس (خدا) پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:90
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے

    سورہ ہود، آیت 11:60
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس جہان میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی (پیچھے لگی رہے گی) ۔ جو انعام ان کو ملا ہے برا ہے

    سورہ ہود، آیت 11:99
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے

    سورہ حجر، آیت 15:18
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اس نے (سفر کا) ایک سامان کیا

    سورہ کہف، آیت 18:85
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اس نے ایک اور سامان (سفر کا) کیا

    سورہ کہف، آیت 18:89
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اس نے ایک اور سامان کیا

    سورہ کہف، آیت 18:92
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا)

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:78
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔ جب کسی اُمت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے۔ پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت

    سورہ مومنون، آیت 23:44
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا

    سورہ شعراء، آیت 26:60
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس دنیا سے ہم نے اُن کے پیچھے لعنت لگادی اور وہ قیامت کے روز بھی بدحالوں میں ہوں گے

    سورہ قصص، آیت 28:42
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے

    سورہ صافات، آیت 37:10
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں

    سورہ مرسلات، آیت 77:17