مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 261

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

مثل الذين ينفقون اموالهم في سبيل الله كمثل حبة انبتت سبع سنابل في كل سنبلة مائة حبة والله يضاعف لمن يشاء والله واسع عليم

جو لوگ اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان (کے مال) کی مثال اس دانے کی سی ہے جس سے سات بالیں اگیں اور ہر ایک بال میں سو سو دانے ہوں اور خدا جس (کے مال) کو چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے۔ وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 261
  • پارہ 3
  • صفحہ 44

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کی راہ میں تھوڑے مال کا بھی ثواب بہت ہے جیسا ایک دانہ سے سات سو دانے پیدا ہوں اور اللہ تعالیٰ بڑھائے جس کے واسطے چاہے اور سات سو سے سات ہزار اور اس سے بھی زیادہ کر دے اور اللہ بہت بخشش کرنے والا اور ہر ایک خرچ کرنے والے کی نیت اور اس کے خرچ کی مقدار اور مال کی کیفیت کو خوب جانتا ہے یعنی ہر ایک سے اس کے مناسب معاملہ فرماتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّثَلُمثالmathalu
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  3. يُنفِقُونَجو خرچ کرتے ہیںyunfiqūna
  4. أَمْوَٰلَهُمْاپنے مالوں کوamwālahum
  5. فِىمیںfī
  6. سَبِيلِراستے میںsabīli
  7. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  8. كَمَثَلِمانند مثالkamathali
  9. حَبَّةٍایک دانے کے ہےḥabbatin
  10. أَنۢبَتَتْاس نے اگائیںanbatat
  11. سَبْعَساتsabʿa
  12. سَنَابِلَبالیاں ۔ خوشےسوsanābila
  13. فِىمیںfī
  14. كُلِّہرkulli
  15. سُنۢبُلَةٍۢبالیsunbulatin
  16. مِّا۟ئَةُسوmi-atu
  17. حَبَّةٍۢ ۗدانےḥabbatin
  18. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  19. يُضَـٰعِفُبڑھاتا ہےyuḍāʿifu
  20. لِمَنواسطے جس کےliman
  21. يَشَآءُ ۗوہ چاہتا ہےyashāu
  22. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  23. وَٰسِعٌوسعت والا ہےwāsiʿun
  24. عَلِيمٌجاننے والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں