مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 285

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

امن الرسول بما انزل اليه من ربه والمؤمنون كل امن بالله وملائكته وكتبه ورسله لا نفرق بين احد من رسله وقالوا سمعنا واطعنا غفرانك ربنا واليك المصير

رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 285
  • پارہ 3
  • صفحہ 49

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلی آیت سے جب یہ معلوم ہوا کہ دل کے خیالات پر بھی حساب اور گرفت ہے تو اس پر حضرات صحابہ گھبرائے اور ڈرے اور ان کو اتنا صدمہ ہوا کہ کہ کسی آیت پر نہ ہوا تھا آپ ﷺ سے شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا قولواسمعنا واطعنا یعنی اشکال نظر آئے یا دقت مگر حق تعالیٰ کے ارشاد کی تسلیم میں ادنیٰ توقف بھی مت کرو اور سینہ ٹھوک کر سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا عرض کر دو آپ ﷺ کے ارشاد کی تعمیل کی تو انشراح کے ساتھ یہ کلمات زبان پر بیساختہ جاری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ءَامَنَایمان لائےāmana
  2. ٱلرَّسُولُرسولl-rasūlu
  3. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  4. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  5. إِلَيْهِطرف اس کےilayhi
  6. مِنطرف سےmin
  7. رَّبِّهِۦاس کے رب کیrabbihi
  8. وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۚاورسارے مومن اورwal-mu'minūna
  9. كُلٌّسارے کے سارےkullun
  10. ءَامَنَایمان لائےāmana
  11. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  12. وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦاور اس کے فرشتوں پرwamalāikatihi
  13. وَكُتُبِهِۦاوراس کی کتابوں پرwakutubihi
  14. وَرُسُلِهِۦاور اس کے رسولوں پرwarusulihi
  15. لَانہیںlā
  16. نُفَرِّقُہم فرق کرتےnufarriqu
  17. بَيْنَدرمیانbayna
  18. أَحَدٍۢکسی ایک کےaḥadin
  19. مِّنمیں سےmin
  20. رُّسُلِهِۦ ۚاس کے رسولوںrusulihi
  21. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  22. سَمِعْنَاسنا ہم نےsamiʿ'nā
  23. وَأَطَعْنَا ۖاور اطاعت کی ہم نےwa-aṭaʿnā
  24. غُفْرَانَكَچاہتے ہیں ہم تیری بخششghuf'rānaka
  25. رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanā
  26. وَإِلَيْكَاور طرف تیرے ہیwa-ilayka
  27. ٱلْمَصِيرُپلٹنا ہےl-maṣīru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں