مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وامنوا بما انزلت مصدقا لما معكم ولا تكونوا اول كافر به ولا تشتروا باياتي ثمنا قليلا واياي فاتقون

اور جو کتاب میں نے (اپنے رسول محمدﷺ پر) نازل کی ہے جو تمہاری کتاب تورات کو سچا کہتی ہے، اس پر ایمان لاؤ اور اس سے منکرِ اول نہ بنو، اور میری آیتوں میں (تحریف کر کے) ان کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیاوی منعفت) نہ حاصل کرو، اور مجھی سے خوف رکھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 41
  • پارہ 1
  • صفحہ 7

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

توریت میں بتا دیا گیا تھا کہ جو نبی آئے اگر توریت کی تصدیق کرے تو اس کو جانو سچا ہے نہیں تو جھوٹا ہے جاننا چاہیئے کہ احکام قرآنی دربارہ اعتقادات اور اخبار انبیاء و احوال آخرت و اوامر و نواہی توریت وغیرہ کتب سابقہ کے موافق ہیں۔ ہاں بعض اوامر و نواہی میں نسخ بھی کیا گیا ہے مگر وہ تصدیق کے مخالف نہیں تصدیق کے مخالف تکذیب ہے اور تکذیب کسی کتاب الہٰی کی ہو بالکل کفر ہے منسوخ تو بعض آیات قرآنی بھی ہیں مگر اس کو نعوذ باللہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَءَامِنُوا۟اور ایمان لاؤwaāminū
  2. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  3. أَنزَلْتُنازل کی میں نے / اتاری میں نےanzaltu
  4. مُصَدِّقًۭاجو تصدیق کرنے والی ہےmuṣaddiqan
  5. لِّمَاواسطے اس کے جوlimā
  6. مَعَكُمْتمہارے پاس ہےmaʿakum
  7. وَلَااور نہwalā
  8. تَكُونُوٓا۟تم ہوجاؤtakūnū
  9. أَوَّلَپہلےawwala
  10. كَافِرٍۭانکار کرنے والےkāfirin
  11. بِهِۦ ۖساتھ اس کےbihi
  12. وَلَااور نہwalā
  13. تَشْتَرُوا۟تم لوtashtarū
  14. بِـَٔايَـٰتِىبدلے میری آیات کےbiāyātī
  15. ثَمَنًۭاقیمتthamanan
  16. قَلِيلًۭاتھوڑیqalīlan
  17. وَإِيَّـٰىَاور صرف مجھ سے ہیwa-iyyāya
  18. فَٱتَّقُونِپس ڈرو مجھ سےfa-ittaqūni

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں