مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 93

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ اخذنا ميثاقكم ورفعنا فوقكم الطور خذوا ما اتيناكم بقوة واسمعوا قالوا سمعنا وعصينا واشربوا في قلوبهم العجل بكفرهم قل بئسما يامركم به ايمانكم ان كنتم مؤمنين

اور جب ہم نے تم (لوگوں) سے عہد واثق لیا اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا (اور حکم دیا کہ) جو (کتاب) ہم نے تم کو دی ہے، اس کو زور سے پکڑو اور جو تمہیں حکم ہوتا ہے (اس کو) سنو تو وہ (جو تمہارے بڑے تھے) کہنے لگے کہ ہم نے سن تو لیا لیکن مانتے نہیں۔ اور ان کے کفر کے سبب بچھڑا (گویا) ان کے دلوں میں رچ گیا تھا۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ اگر تم مومن ہو تو تمہارا ایمان تم کو بری بات بتاتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 93
  • پارہ 1
  • صفحہ 14

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی احکام توریت کی جو تکلیف دی گئ اس کو پوری ہمت و استقلال سے مضبوط پکڑو چونکہ پہاڑ سر پر معلق تھا جان کے اندیشے سے زبان سے (یا اس وقت تو کہہ لیا سَمِعۡنَا یعنی احکام توریت ہم نے سن لئے اور دل سے (یا بعد میں) کہاعَصَیْنَا یعنی ہم نے قبول نہیں کیا احکام کو اور وجہ اس کی یہ تھی کہ صورت پرستی ان کے دل میں راسخ ہو چکی تھی ان کے کفر کے باعث وہ زنگ بالکل ان کے دل سے زائل نہیں ہوا بلکہ رفتہ رفتہ بڑھتا گیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. أَخَذْنَالیا ہم نےakhadhnā
  3. مِيثَـٰقَكُمْپکا وعدہ تم سےmīthāqakum
  4. وَرَفَعْنَااور بلند کیا تم نےwarafaʿnā
  5. فَوْقَكُمُاوپر تمہارےfawqakumu
  6. ٱلطُّورَطور کوl-ṭūra
  7. خُذُوا۟پکڑو / لے لوkhudhū
  8. مَآجوmā
  9. ءَاتَيْنَـٰكُمدیا ہم نے تم کوātaynākum
  10. بِقُوَّةٍۢساتھ قوت کےbiquwwatin
  11. وَٱسْمَعُوا۟ ۖاور سنوwa-is'maʿū
  12. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  13. سَمِعْنَاسنا ہم نےsamiʿ'nā
  14. وَعَصَيْنَااور نافرمانی کی ہم نےwaʿaṣaynā
  15. وَأُشْرِبُوا۟اوروہ پلادیئے گئےwa-ush'ribū
  16. فِىمیںfī
  17. قُلُوبِهِمُاپنے دلوںqulūbihimu
  18. ٱلْعِجْلَبچھڑے کو (کی محبت)l-ʿij'la
  19. بِكُفْرِهِمْ ۚاپنے کفر کی وجہ سےbikuf'rihim
  20. قُلْکہ دیجئےqul
  21. بِئْسَمَاکتنا برا ہے جوbi'samā
  22. يَأْمُرُكُمحکم دیتا ہے تم کوyamurukum
  23. بِهِۦٓساتھ اس (کفر) کےbihi
  24. إِيمَـٰنُكُمْایمان تمہاراīmānukum
  25. إِناگرin
  26. كُنتُمہو تمkuntum
  27. مُّؤْمِنِينَمومنmu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں