مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 98

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من كان عدوا لله وملائكته ورسله وجبريل وميكال فان الله عدو للكافرين

جو شخص خدا کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے پیغمبروں کا اور جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہو تو ایسے کافروں کا خدا دشمن ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 98
  • پارہ 1
  • صفحہ 15

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہود کہتے تھے کہ "جبرئیل فرشتہ اس نبی کے پاس وحی لاتا ہے اور وہ ہمارا دشمن ہے ۔ ہمارے اگلے بڑوں کو اس سے بہت تکلیفیں پہنچی۔ اگر جبرئیلؑ کے بدلے اور فرشتہ وحی لائے تو ہم محمد ﷺ پر ایمان لائیں" اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فرشتے جو کچھ ہیں اللہ کے حکم سے کرتے ہیں اپنی طرف سے کچھ نہیں کرتے جو ان کا دشمن ہے اللہ بےشک ان کا دشمن ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَنجوman
  2. كَانَہےkāna
  3. عَدُوًّۭادشمنʿaduwwan
  4. لِّلَّهِاللہ کاlillahi
  5. وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦاس کے فرشتوں کاwamalāikatihi
  6. وَرُسُلِهِۦاور اس کے رسولوں کاwarusulihi
  7. وَجِبْرِيلَاورجبرئیل کاwajib'rīla
  8. وَمِيكَىٰلَاورمیکائیل کاwamīkāla
  9. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  10. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  11. عَدُوٌّۭدشمن ہےʿaduwwun
  12. لِّلْكَـٰفِرِينَکافروں کاlil'kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں