مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 114

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فتعالى الله الملك الحق ولا تعجل بالقران من قبل ان يقضى اليك وحيه وقل رب زدني علما

تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالی قدر ہے۔ اور قرآن کی وحی جو تمہاری طرف بھیجی جاتی ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے (پڑھنے کے) لئے جلدی نہ کیا کرو اور دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے اور زیادہ علم دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 114
  • پارہ 16
  • صفحہ 320

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جس نے ایسا عظیم الشان قرآن اتارا ، اور اپنی رعایا کو ایسی سچی اور کھری باتیں ان کے فائدے کے لئے سنائیں۔ یعنی جب قرآن ایسی مفید و عجیب چیز ہے تو جس طرح ہم اس کو بتدریج آہستہ آہستہ اتارتے ہیں ، تم بھی اس کو جبریل سےلینے میں جلدی نہ کیا کرو۔ جس وقت فرشتہ وحی پڑھ کر سنائے تم عجلت کر کے اس کے ساتھ ساتھ نہ پڑھو ہم ذمہ لے چکے ہیں کہ قرآن تمہارے سینہ سے نکلنے نہ پائے گا۔ پھر اس فکر میں کیوں پڑتے ہو کہ کہیں بھول نہ جاؤں اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَتَعَـٰلَىپس بلند ہےfataʿālā
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. ٱلْمَلِكُبادشاہl-maliku
  4. ٱلْحَقُّ ۗحقیقیl-ḥaqu
  5. وَلَااور نہwalā
  6. تَعْجَلْتم جلدی کروtaʿjal
  7. بِٱلْقُرْءَانِساتھ قرآن کےbil-qur'āni
  8. مِنسےmin
  9. قَبْلِاس سے پہلےqabli
  10. أَنکہan
  11. يُقْضَىٰٓپوری کی جائےyuq'ḍā
  12. إِلَيْكَتیری طرفilayka
  13. وَحْيُهُۥ ۖاس کی وحیwaḥyuhu
  14. وَقُلاور کہہ دیجیےwaqul
  15. رَّبِّاے میرے ربrabbi
  16. زِدْنِىزیادہ دے مجھ کوzid'nī
  17. عِلْمًۭاعلمʿil'man

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں