تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جیسے یہاں محشر کے احوال اور نیک و بد کے نتائج صاف صاف سنا دیے اسی طرح ہم نے پورا قرآن صاف زبان عربی میں نازل کیا ۔ تا جو لوگ اس کے اولین مخاطب ہیں اس کو پڑھ کر خدا سے ڈریں اور تقویٰ کی راہ اختیار کریں ، اور اتنا نہ ہو تو کم از کم ان کےدلوں میں اپنےانجام کی طرف سے کچھ سوچ تو پیدا ہو جائے ممکن ہے یہ ہی سوچ اور غور و فکر آگے بڑھتے بڑھتے ہدایت پر لے آئے ۔ اور ان کے ذریعہ سے دوسروں کو ہدایت ہو۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں