مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 123

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال اهبطا منها جميعا بعضكم لبعض عدو فاما ياتينكم مني هدى فمن اتبع هداي فلا يضل ولا يشقى

فرمایا کہ تم دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ۔ تم میں بعض بعض کے دشمن (ہوں گے) پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 123
  • پارہ 16
  • صفحہ 320

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اگر یہ خطاب صرف آدم و حوا کو ہے تو یہ مراد ہو گی کہ ان کی اولاد آپس میں ایک دوسرے کی دشمن رہے گی ۔ جیسا رفاقت کر کے گناہ کیا تھا اس رفاقت کا بدلہ یہ ملا کہ اولاد آپس میں دشمن ہوئی۔ اور اگر خطاب آدم و ابلیس کو ہے تو یہ مطلب ہو گا کہ دونوں کی ذریت میں یہ دشمنی برابر قائم رہے گی۔ شیاطین ہمیشہ بنی آدم کو ضرر پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ یعنی نبیوں اور کتابوں کے ذریعہ سے۔ یعنی نہ جنت کے راستہ سے بہکے گا نہ اس سے محروم ہو کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَفرمایاqāla
  2. ٱهْبِطَادونوں اتر جاؤih'biṭā
  3. مِنْهَااس سےmin'hā
  4. جَمِيعًۢا ۖسارے کے سارےjamīʿan
  5. بَعْضُكُمْتم میں سے بعضbaʿḍukum
  6. لِبَعْضٍبعض کے لیےlibaʿḍin
  7. عَدُوٌّۭ ۖدشمن ہوں گےʿaduwwun
  8. فَإِمَّاپھر اگرfa-immā
  9. يَأْتِيَنَّكُمآئے تمہارے پاسyatiyannakum
  10. مِّنِّىمیری طرف سےminnī
  11. هُدًۭىہدایتhudan
  12. فَمَنِتو جس نےfamani
  13. ٱتَّبَعَپیروی کیittabaʿa
  14. هُدَاىَمیری ہدایت کیhudāya
  15. فَلَاتو نہfalā
  16. يَضِلُّوہ بھٹکے گاyaḍillu
  17. وَلَااور نہwalā
  18. يَشْقَىٰمصیبت میں پڑے گاyashqā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں