مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 126

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال كذلك اتتك اياتنا فنسيتها وكذلك اليوم تنسى

خدا فرمائے گا کہ ایسا ہی (چاہیئے تھا) تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تونے ان کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج ہم تجھ کو بھلا دیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 126
  • پارہ 16
  • صفحہ 321

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا میں ہماری آیات دیکھ سن کر یقین نہ لایا نہ ان پر عمل کیا ۔ ایسا بھولا رہا کہ سب سنی ان سنی کر دی۔ آج اسی طرح تجھ کو بھلایا جا رہا ہے جیسے وہاں اندھا بنا رہا تھا ، یہاں اسی کے مناسب سزا ملنے اور اندھا کر کے اٹھائے جانے پر تعجب کیوں ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَوہ فرمائے گاqāla
  2. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  3. أَتَتْكَآئیں تھیں تیرے پاسatatka
  4. ءَايَـٰتُنَاہماری آیاتāyātunā
  5. فَنَسِيتَهَا ۖتو تم نے بھلا دیا ان کوfanasītahā
  6. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  7. ٱلْيَوْمَآجl-yawma
  8. تُنسَىٰتم بھلائے جاؤ گےtunsā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں