مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاتياه فقولا انا رسولا ربك فارسل معنا بني اسرائيل ولا تعذبهم قد جئناك باية من ربك والسلام على من اتبع الهدى

(اچھا) تو اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیجیئے۔ اور انہیں عذاب نہ کیجیئے۔ ہم آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں۔ اور جو ہدایت کی بات مانے اس کو سلامتی ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 47
  • پارہ 16
  • صفحہ 314

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس میں تین چیزوں کی طرف دعوت دی گئ۔ (۱) فرعون کا اور سب مخلوقات کا کوئی رب ہے جو رسول بھیجتا ہے (۲) ہم دونوں اس کے رسول ہیں لہذاٰ ہماری اطاعت اور رب کی عبادت کرنی چاہیئے۔ گویا اس جملہ میں اصل ایمان کی دعوت دی گئ اسی کو "نازعات" میں اس طرح ادا کیا ہے ۔ فَقُلۡ ہَلۡ لَّکَ اِلٰۤی اَنۡ تَزَکّٰی ۔ وَ اَہۡدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ فَتَخۡشٰی (۱۸،۱۹) آگے (۳) تیسری چیز وہ ہے جس کی اس وقت خاص ضرورت تھی ۔ یعنی بنی اسرائیل کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأْتِيَاهُپس آؤ اس کے پاسfatiyāhu
  2. فَقُولَآپھر کہوfaqūlā
  3. إِنَّابیشک ہمinnā
  4. رَسُولَارسول ہیںrasūlā
  5. رَبِّكَتیرے رب کےrabbika
  6. فَأَرْسِلْپس بھیجfa-arsil
  7. مَعَنَاہمارے ساتھmaʿanā
  8. بَنِىٓبنیbanī
  9. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل کوis'rāīla
  10. وَلَااور نہwalā
  11. تُعَذِّبْهُمْ ۖعذاب دے ان کوtuʿadhib'hum
  12. قَدْتحقیقqad
  13. جِئْنَـٰكَلائے ہیں ہم تیرے پاسji'nāka
  14. بِـَٔايَةٍۢایک نشانیbiāyatin
  15. مِّنسےmin
  16. رَّبِّكَ ۖتیرے رب کی طرف سےrabbika
  17. وَٱلسَّلَـٰمُاور سلامwal-salāmu
  18. عَلَىٰپرʿalā
  19. مَنِجوmani
  20. ٱتَّبَعَپیروی کرےittabaʿa
  21. ٱلْهُدَىٰٓہدایت کیl-hudā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں