عصاء کو زمین پر ڈالنے کا حکم
یعنی اپنی لاٹھی زمین پر ڈال دو ۔ جو ان کے بنائے ہوئے سوانگ کا ایک دم لقمہ کر جائے گی۔
جادوگر فلاح نہیں پاتا
یعنی جادوگر کے ڈھکوسلے چاہے کہیں ہوں اور کسی حد تک پہنچ جائیں ، حق کے مقابل کامیاب نہیں ہو سکتے نہ جادوگر کبھی فلاح پا سکتا ہے۔ اسی لئے حدیث میں ساحر کے قتل کا حکم دیا گیا ہے۔