مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 70 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ هَـٰرُونَ وَمُوسَىٰ ﴿٧٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

جادوگر کا ایمان لانا

ساحرین فن کے جاننے والے تھے ۔ اصول فن کے اعتبار سے فورًا سمجھ گئے کہ یہ سحر نہیں ہو سکتا یقینًا سحر سے اوپر کوئی اور حقیقت ہے۔ دل میں ایمان آیا اور سجدہ میں گر پڑے ۔ یہ قصہ سورہ اعراف میں گذر چکا۔