مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا امنا بربنا ليغفر لنا خطايانا وما اكرهتنا عليه من السحر والله خير وابقى

ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور (اسے بھی) جو آپ نے ہم سے زبردستی جادو کرایا۔ اور خدا بہتر اور باقی رہنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 73
  • پارہ 16
  • صفحہ 316

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم ایسے صاف دلائل کو تیری خاطر سےنہیں چھوڑ سکتے اور اپنے خالق حقیقی کی خوشنودی کے مقابلہ میں تیری کچھ پروا نہیں کر سکتے۔ اب جو تو کر سکتا ہے کر گذر ۔ تیرا بڑا زور یہ ہی چل سکتا ہےکہ ہماری اس فانی زندگی کو ختم کر دے۔ سو کچھ مضائقہ نہیں ہم پہلے ہی دارالفنا کے مقابلہ میں دارالقرار کو اختیار کر چکے ہیں۔ ہم کو اب یہاں کے رنج و راحت کی فکر نہیں۔ تمنا صرف یہ ہے کہ ہمارا مالک ہم سے راضی ہو جائے اور ہمارے عام گناہوں کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّآبیشک ہمinnā
  2. ءَامَنَّاایمان لائے ہمāmannā
  3. بِرَبِّنَااپنے رب پرbirabbinā
  4. لِيَغْفِرَتاکہ وہ بخشش دےliyaghfira
  5. لَنَاہم کو۔ ہمارے لیےlanā
  6. خَطَـٰيَـٰنَاہماری خطائیںkhaṭāyānā
  7. وَمَآاور جوwamā
  8. أَكْرَهْتَنَاتو نے مجبور کیا ہم کوakrahtanā
  9. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  10. مِنَسےmina
  11. ٱلسِّحْرِ ۗجادو کی وجہ سےl-siḥ'ri
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  14. وَأَبْقَىٰٓاور زیادہ باقی رہنے والا ہےwa-abqā

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں