مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ، آیت 88

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاخرج لهم عجلا جسدا له خوار فقالوا هذا الهكم واله موسى فنسي

تو اس نے ان کے لئے ایک بچھڑا بنا دیا (یعنی اس کا) قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔ تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے۔ مگر وہ بھول گئے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 135 میں سے آیت 88
  • پارہ 16
  • صفحہ 318

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی موسٰیؑ سے بھول ہوئی کہ خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کے لئے طور پر گئے۔ خدا تو یہاں موجود ہے۔ یعنی یہ ہی بچھڑا۔ الیعاذ باللہ۔ شایدیہ قول انہیں سے سخت غالیوں کا ہو گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَخْرَجَتو اس نے نکالاfa-akhraja
  2. لَهُمْان کے لیےlahum
  3. عِجْلًۭاایک بچھڑاʿij'lan
  4. جَسَدًۭامجسمjasadan
  5. لَّهُۥاس کے لیےlahu
  6. خُوَارٌۭگائے کی آواز تھیkhuwārun
  7. فَقَالُوا۟تو انہوں نے کہاfaqālū
  8. هَـٰذَآیہhādhā
  9. إِلَـٰهُكُمْتمہارا الہ ہےilāhukum
  10. وَإِلَـٰهُاور الہwa-ilāhu
  11. مُوسَىٰاور موسیٰ کاmūsā
  12. فَنَسِىَتو وہ بھول گیاfanasiya

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں