مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فما زالت تلك دعواهم حتى جعلناهم حصيدا خامدين

تو وہ ہمیشہ اسی طرح پکارتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ان کو (کھیتی کی طرح) کاٹ کر (اور آگ کی طرح) بجھا کر ڈھیر کردیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 15
  • پارہ 17
  • صفحہ 323

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب عذاب آنکھوں سے دیکھ لیا تب اپنے جرموں کا اعتراف کیا اور برابر یہ ہی چلاتے رہے کہ بیشک ہم ظالم اور مجرم ہیں ۔ لیکن "اب پچتائے کا ہوت ہے جب چڑیاں چگ گئیں کھیت" یہ وقت قبول توبہ کا نہ تھا۔ اعتراف و ندامت اس وقت سب بیکار چیزیں تھیں ۔ آخر اس طرح ختم کر دیے گئے جیسے کھیتی ایک دم میں کاٹ کر ڈھیر کر دی جاتی ہے یا آگ میں جلتی ہوئی لکڑی بجھ کر راکھ رہ جاتی ہے ۔ العیاذ باللہ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَاتو مسلسل رہیfamā
  2. زَالَتتو مسلسل رہیzālat
  3. تِّلْكَیہیtil'ka
  4. دَعْوَىٰهُمْپکار ان کیdaʿwāhum
  5. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  6. جَعَلْنَـٰهُمْبنادیا ہم نے ان کوjaʿalnāhum
  7. حَصِيدًاکٹی ہوئی فصلḥaṣīdan
  8. خَـٰمِدِينَبجھی ہوئی آگkhāmidīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں