مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام لهم الهة تمنعهم من دوننا لا يستطيعون نصر انفسهم ولا هم منا يصحبون

کیا ہمارے سوا ان کے اور معبود ہیں کہ ان کو (مصائب سے) بچاسکیں۔ وہ آپ اپنی مدد تو کر ہی نہیں سکتے اور نہ ہم سے پناہ ہی دیئے جائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 43
  • پارہ 17
  • صفحہ 325

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کیا اپنے فرضی معبودوں کی نسبت خیال ہے کہ وہ ان کی حفاظت کرتے ہیں ؟ اور موقع آنے پر خدا تعالیٰ کے غضب سے بچا لیں گے ؟ سو وہ مسکین ان کی مدد اور حفاظت تو درکنار ، خود اپنے وجود کی حفاظت بھی نہیں کر سکتے ، اگر ان کو کوئی توڑنے پھوڑنے لگے یا کچھ چیز ان کے پاس سے چھین کر لے جائے تو اتنی قدرت نہیں کہ مدافعانہ تحفظ کے لئے خود ہاتھ پاؤں ہلا سکیں یا اپنے بچاؤ کی خاطر ہماری امداد و رفاقت حاصل کر لیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْیاam
  2. لَهُمْان کے لیےlahum
  3. ءَالِهَةٌۭکچھ الہ ہیںālihatun
  4. تَمْنَعُهُمجو روک رہے ہیں ان کوtamnaʿuhum
  5. مِّنmin
  6. دُونِنَا ۚہمارے علاوہ۔ ہمارے مقابلے میںdūninā
  7. لَانہیںlā
  8. يَسْتَطِيعُونَوہ استطاعت رکھتےyastaṭīʿūna
  9. نَصْرَمدد کیnaṣra
  10. أَنفُسِهِمْاپنے نفسوں کیanfusihim
  11. وَلَااور نہwalā
  12. هُموہhum
  13. مِّنَّاہمارے طرف سےminnā
  14. يُصْحَبُونَحمایت دیئے جائیں گے۔ ساتھ دیئے جائیں گےyuṣ'ḥabūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں