مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 44

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بل متعنا هؤلاء واباءهم حتى طال عليهم العمر افلا يرون انا ناتي الارض ننقصها من اطرافها افهم الغالبون

بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتے رہے یہاں تک کہ (اسی حالت میں) ان کی عمریں بسر ہوگئیں۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ غلبہ پانے والے ہیں؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 44
  • پارہ 17
  • صفحہ 325

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رحمٰن کی کلاءت و حفاظت اور بتوں کا عجز و بیچارگی ایسی چیز نہیں جس کو یہ لوگ سمجھ نہ سکیں بات یہ ہے کہ پشت ہاپشت سے یہ لوگ بے فکری کی زندگی گذار رہے ہیں۔ کوئی جھٹکا عذاب الہٰی کا نہیں لگا اس پر مغرور ہو گئے اور غفلت کے نشہ میں چور ہو کر حق تعالیٰ کا پیغام اور پیغمبروں کی نصیحت قبول کرنے سے منہ موڑ لیا۔ یعنی عرب کے ملک میں اسلام پھیلنے لگا ہے اور کفر گھٹنے لگا۔ آہستہ آہستہ وہاں کی زمین کافروں پر تنگ ہوتی جارہی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْبلکہbal
  2. مَتَّعْنَافائدہ دیا ہم نےmattaʿnā
  3. هَـٰٓؤُلَآءِان لوگوں کوhāulāi
  4. وَءَابَآءَهُمْاور ان کے آباؤ اجداد کوwaābāahum
  5. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  6. طَالَلمبی ہوگئیṭāla
  7. عَلَيْهِمُان پرʿalayhimu
  8. ٱلْعُمُرُ ۗعمرl-ʿumuru
  9. أَفَلَاکیا بھلا نہیںafalā
  10. يَرَوْنَوہ دیکھتےyarawna
  11. أَنَّاکہ بیشک ہمannā
  12. نَأْتِىہم لا رہے ہیںnatī
  13. ٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍa
  14. نَنقُصُهَاہم گھٹا رہے ہیں اس کوnanquṣuhā
  15. مِنْسےmin
  16. أَطْرَافِهَآ ۚاس کے کناروںaṭrāfihā
  17. أَفَهُمُکیا پھر وہafahumu
  18. ٱلْغَـٰلِبُونَغالب آنے والے ہیںl-ghālibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں