مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فجعلهم جذاذا الا كبيرا لهم لعلهم اليه يرجعون

پھر ان کو توڑ کر ریزہ ریزہ کردیا مگر ایک بڑے (بت) کو (نہ توڑا) تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 58
  • پارہ 17
  • صفحہ 327

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب وہ لوگ شہر سے باہر ایک میلہ میں گئے تب ابراہیمؑ نے بت خانہ میں جا کر بتوں کو توڑ ڈالا ۔ صرف ایک بت کو باقی رہنے دیا جو باعتبار جثہ کے یا تعظیم و تکریم کے ان کے نزدیک سب سے بڑا تھا ، اور جس کلہاڑی سے توڑا تھا وہ اس بڑے کے گلے میں لٹکا دی ، تا وہ لوگ جب واپس آ کر یہ صورت حال دیکھیں تو قدرتی طور پر ان کا خیال اس بڑے بت کی طرف ہو یا الزامًا اس کی طرف رجوع کرایا جا سکے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَجَعَلَهُمْتو اس نے کردیا ان کوfajaʿalahum
  2. جُذَٰذًاٹکڑے ٹکڑےjudhādhan
  3. إِلَّامگرillā
  4. كَبِيرًۭابڑاkabīran
  5. لَّهُمْان کاlahum
  6. لَعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  7. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  8. يَرْجِعُونَرجوع کریںyarjiʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں