تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ایسے کامل تھے کہ دوسروں کی تکمیل بھی کرتے تھے۔ یعنی ان کی طرف وحی بھیجی جس میں ان امور کی تاکید تھی ۔ یہ ان کا کمال علمی ہوا۔ یعنی شب و روز ہماری بندگی میں لگے رہتے تھے کسی دوسری طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے تھے۔ یہ ہی انبیاء کی شان ہوتی ہےکہ ان کا ہر کام خدا کی بندگی کا پہلو لئے ہوتا ہے۔ یہ عملی کمال ہوا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں