مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عابِد

قرآن میں عابد

معنی: عبادت کرنے والے

عابد قرآن کی 6 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
6
مادّہ
ع ب د

عابِد

اسم · 11 بار

معنی: عبادت کرنے والے · دوسرے تراجم: عبادت گزا ر, عبادت کرنے والوں کے لیے, جو عبادت گزار ہے, غلامی کرنے والے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • عَٰبِدُونَ ×4
  • عَٰبِدِينَ ×3
  • ٱلْعَٰبِدُونَ ×1
  • لِلْعَٰبِدِينَ ×1
  • ٱلْعَٰبِدِينَ ×1
  • عَابِدٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العبودية: إظهار التذلل، والعبادة أبلغ منها، لأنها غاية التذلل، ولا يستحقها إلا من له غاية الإفضال، وهو الله تعالى، ولهذا قال: ألا تعبدوا إلا إياه

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿إياك نعبد﴾ [الفاتحة: 5] أي نذل ونخضع. والعبودية: إظهار التذلل، والعبادة أبلغ لأنها غاية التذلل. ولا تليق إلا بمن له غاية الإفضال كالباري تعالى.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ب د پر مکمل اندراجات

عابد والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (کہہ دو کہ ہم نے) خدا کا رنگ (اختیار کر لیا ہے) اور خدا سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے۔ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:138
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، نیک کاموں کا امر کرنے والے، بری باتوں سے منع کرنے والے، خدا کی حدوں کی حفاظت کرنے والے، (یہی مومن لوگ ہیں) اور اے پیغمبر مومنوں کو (بہشت کی) خوش خبری سنادو

    سورہ توبہ، آیت 9:112
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پرستش کرتے دیکھا ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:53
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ان کو نیک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے کا حکم بھیجا۔ اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے

    سورہ انبیاء، آیت 21:73
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:84
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں (خدا کے حکموں کی) تبلیغ ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:106
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہنے لگے کہ کیا ہم ان اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور اُن کو قوم کے لوگ ہمارے خدمت گار ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:47
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ اگر خدا کے اولاد ہو تو میں (سب سے) پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا ہوں

    سورہ زخرف، آیت 43:81
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے

    سورہ کافرون، آیت 109:3
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں

    سورہ کافرون، آیت 109:4
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں

    سورہ کافرون، آیت 109:5