مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 97

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واقترب الوعد الحق فاذا هي شاخصة ابصار الذين كفروا يا ويلنا قد كنا في غفلة من هذا بل كنا ظالمين

اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آجائے تو ناگاہ کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں (اور کہنے لگیں کہ) ہائے شامت ہم اس (حال) سے غفلت میں رہے بلکہ (اپنے حق میں) ظالم تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 97
  • پارہ 17
  • صفحہ 330

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جزاء سزا کا وعدہ جب نزدیک آ لگے گا اس وقت منکروں کی آنکھیں مارےشدت ہول کے پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ اور اپنی غفلت پر دست حسرت ملیں گےکہ افسوس آج کے دن سے ہم کیسے بے خبر رہے جو ایسی کم بختی آئی۔ کاش ہم دنیا میں اس آفت سے بچنے کی فکر کرتے۔ یعنی بے خبری بھی کیسےکہیں ، آخر انبیاء علیہ السلام نے کھول کھول کر آگاہ کر دیا تھا۔ لیکن ہم نے خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کیا کہ انکا کہا نہ مانا اور برابر شرارتوں اور گناہوں پر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱقْتَرَبَاور قریب آجائے گاwa-iq'taraba
  2. ٱلْوَعْدُوعدہl-waʿdu
  3. ٱلْحَقُّسچاl-ḥaqu
  4. فَإِذَاتو تبfa-idhā
  5. هِىَوہhiya
  6. شَـٰخِصَةٌکھلی کی کھلی رہ جائیں گیshākhiṣatun
  7. أَبْصَـٰرُنگاہیںabṣāru
  8. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  9. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیا (وہ کہیں گے)kafarū
  10. يَـٰوَيْلَنَاہائے افسوس ہم پرyāwaylanā
  11. قَدْتحقیقqad
  12. كُنَّاتھے ہمkunnā
  13. فِىمیںfī
  14. غَفْلَةٍۢغفلتghaflatin
  15. مِّنْسےmin
  16. هَـٰذَااسhādhā
  17. بَلْبلکہbal
  18. كُنَّاتھے ہم ہیkunnā
  19. ظَـٰلِمِينَظالمẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں