مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم ترونها تذهل كل مرضعة عما ارضعت وتضع كل ذات حمل حملها وترى الناس سكارى وما هم بسكارى ولكن عذاب الله شديد

(اے مخاطب) جس دن تو اس کو دیکھے گا (اُس دن یہ حال ہوگا کہ) تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔ اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے۔ اور لوگ تجھ کو متوالے نظر آئیں گے مگر وہ متوالے نہیں ہوں گے بلکہ (عذاب دیکھ کر) مدہوش ہو رہے ہوں گے۔ بےشک خدا کا عذاب بڑا سخت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 2
  • پارہ 17
  • صفحہ 332

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قیامت کےعظیم الشان زلزلے (بھونچال) دو ہیں۔ ایک عین قیام قیامت کے وقت یا نفخہ ثانیہ جسکے بعد دوسرا قیامت سےکچھ پیتشر جو علامات قیامت میں سے ہے اگر یہاں دوسرا مراد ہو تو آیت اپنے ظاہر معنی پر رہے گی اور پہلا مراد ہو تو دونوں احتمال ہیں، حقیقۃً زلزلہ آئے اور دودھ پلانے والی یا حاملہ عورتیں اپنی اسی ہیأت پر محشور ہوں ۔ یا زلزلہ سے مراد وہاں کے اہوال و شدائد ہوں اور یَوۡمَ تَرَوۡنَہَا تَذۡہَلُ کُلُّ مُرۡضِعَۃٍ الخ کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَجس دنyawma
  2. تَرَوْنَهَاتم دیکھو گے اس کوtarawnahā
  3. تَذْهَلُبھول جائے گیtadhhalu
  4. كُلُّہرkullu
  5. مُرْضِعَةٍدودھ پلانے والیmur'ḍiʿatin
  6. عَمَّآاس کوʿammā
  7. أَرْضَعَتْجو وہ دودھ پلاتی تھیarḍaʿat
  8. وَتَضَعُاور گرا دے گی۔ رکھ دے گیwataḍaʿu
  9. كُلُّہرkullu
  10. ذَاتِdhāti
  11. حَمْلٍحمل والیḥamlin
  12. حَمْلَهَااپنے حمل کوḥamlahā
  13. وَتَرَىاور تم دیکھو گےwatarā
  14. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  15. سُكَـٰرَىٰکہ وہ نشے میں ہیںsukārā
  16. وَمَاحالانکہ نہ ہوں گےwamā
  17. هُموہhum
  18. بِسُكَـٰرَىٰنشے میںbisukārā
  19. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  20. عَذَابَعذابʿadhāba
  21. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  22. شَدِيدٌۭبہت سخت ہوگاshadīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں