مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك ومن يعظم شعائر الله فانها من تقوى القلوب

(یہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 32
  • پارہ 17
  • صفحہ 336

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی شعائر اللہ کی تعظیم شرک میں داخل نہیں۔ جس کے دل میں پرہیز گاری کا مضمون اور خدائے واحد کا ڈر ہو گا وہ اس کے نام لگی چیزوں کا ادب ضرور کرے گا۔ یہ ادب کرنا شرک نہیں بلکہ عین توحید کے آثار میں سے ہے کہ خدا کا عاشق ہر اس چیز کی قدر کرتا ہے جو بالخصوص اس کی طرف منسوب ہو جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَبات یہ ہےdhālika
  2. وَمَناور جوwaman
  3. يُعَظِّمْتعظیم کرے گاyuʿaẓẓim
  4. شَعَـٰٓئِرَشعائر کیshaʿāira
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. فَإِنَّهَاتو بیشک وہfa-innahā
  7. مِنسے ہےmin
  8. تَقْوَىتقویtaqwā
  9. ٱلْقُلُوبِدلوں کےl-qulūbi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں