مواد پر جائیں
Quran Maqasid

شَعائِر

قرآن میں شعائر

معنی: نشانیوں میں ہیں

شعائر قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
3
مادّہ
ش ع ر

شَعائِر

اسم · 4 بار

معنی: نشانیوں میں ہیں · دوسرے تراجم: نشانیوں کو, شعائر کی, نشانیوں

قرآن میں صورتیں

  • شَعَٰٓئِرَ ×3
  • شَعَآئِرِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشعر معروف، وجمعه أشعار قال الله تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الشين والعين والراء أصلان معروفان، يدل أحدهما على ثبات، والآخر على علم وعلم.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ش ع ر پر مکمل اندراجات

شعائر والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک (کوہ) صفا اور مروہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔ تو جو شخص خانہٴ کعبہ کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ دونوں کا طواف کرے۔ (بلکہ طواف ایک قسم کا نیک کام ہے) اور جو کوئی نیک کام کرے تو خدا قدر شناس اور دانا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:158
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے

    سورہ مائدہ، آیت 5:2
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ ہمارا حکم ہے) اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے تو یہ (فعل) دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے

    سورہ حج، آیت 22:32
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔ تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو۔ جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیرفرمان کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ حج، آیت 22:36