مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

حنفاء لله غير مشركين به ومن يشرك بالله فكانما خر من السماء فتخطفه الطير او تهوي به الريح في مكان سحيق

صرف ایک خدا کے ہو کر اس کے ساتھ شریک نہ ٹھیرا کر۔ اور جو شخص (کسی کو) خدا کے ساتھ شریک مقرر کرے تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اُچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اُڑا کر پھینک دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 31
  • پارہ 17
  • صفحہ 336

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہر طرف سے ہٹ کر ایک اللہ کے ہو کر رہو ۔ تمہارے تمام افعال دَنِیّات بالکلیہ بلا شرکت غیرے خالص خدا کے لئے ہونے چاہئیں۔ یہ شرک کی مثال بیان فرمائی، خلاصہ یہ ہے کہ توحید نہایت اعلیٰ اور بلند مقام ہے۔ اس کو چھوڑ کر جب آدمی کسی مخلوق کے سامنے جھکتا ہے تو خود اپنے کو ذلیل کرتا اور آسمان توحید کی بلندی سے پستی کی طرف گراتا ہے ظاہر ہے اس قدر اونچے سے گر کر زندہ بچ نہیں سکتا۔ اب یا تو اہواء و افکار روئیہ کے مردار خوار…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. حُنَفَآءَیکسو ہوکرḥunafāa
  2. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  3. غَيْرَنہghayra
  4. مُشْرِكِينَشرک کرنے والےmush'rikīna
  5. بِهِۦ ۚساتھ اس کےbihi
  6. وَمَناور جوwaman
  7. يُشْرِكْشریک ٹھہرائے گاyush'rik
  8. بِٱللَّهِساتھ اللہ کےbil-lahi
  9. فَكَأَنَّمَاتو گویا کہfaka-annamā
  10. خَرَّوہ گرپڑاkharra
  11. مِنَسےmina
  12. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  13. فَتَخْطَفُهُتو اچک لیا اس کوfatakhṭafuhu
  14. ٱلطَّيْرُپرندوں نےl-ṭayru
  15. أَوْیاaw
  16. تَهْوِىپھینک دیتی ہےtahwī
  17. بِهِاس کوbihi
  18. ٱلرِّيحُہواl-rīḥu
  19. فِىمیںfī
  20. مَكَانٍۢایک جگہmakānin
  21. سَحِيقٍۢدور کیsaḥīqin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں