مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذن للذين يقاتلون بانهم ظلموا وان الله على نصرهم لقدير

جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے۔ اور خدا (ان کی مدد کرے گا وہ) یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 39
  • پارہ 17
  • صفحہ 337

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب تک آنحضرت ﷺ مکہ میں تھے ،حکم تھا کہ کفار کی سختیوں پر مسلمان صبر کریں اور ہاتھ روکے رکھیں چنانچہ انہوں نے کامل تیرہ سال تک سخت زہرہ گداز مظالم کےمقابلہ میں بے مثال صبرو استقامت کا مظاہرہ کیا۔جب مدینہ "دارالاسلام" بن گیا اور مسلمانوں کی قلیل سی جمعیت ایک مستقل مرکز پر جمع ہو گئ تو مظلوم مسلمانوں کو جن سےکفار برابر لڑتے رہتے تھے اجازت ہوئی بلکہ حکم ہوا کہ ظالموں کے مقابلہ پرتلوار اٹھائیں۔ اور اپنی جماعت اور مذہب کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُذِنَاجازت دے دی گئیudhina
  2. لِلَّذِينَان لوگوں کوlilladhīna
  3. يُقَـٰتَلُونَجو جنگ کیے جاتے ہیںyuqātalūna
  4. بِأَنَّهُمْکیونکہ وہbi-annahum
  5. ظُلِمُوا۟ ۚظلم کیے گئےẓulimū
  6. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  7. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  8. عَلَىٰان کیʿalā
  9. نَصْرِهِمْمدد پرnaṣrihim
  10. لَقَدِيرٌالبتہ قدرت رکھنے والا ہے۔ قادر ہےlaqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں