مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 40

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين اخرجوا من ديارهم بغير حق الا ان يقولوا ربنا الله ولولا دفع الله الناس بعضهم ببعض لهدمت صوامع وبيع وصلوات ومساجد يذكر فيها اسم الله كثيرا ولينصرن الله من ينصره ان الله لقوي عزيز

یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 40
  • پارہ 17
  • صفحہ 337

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مسلمان مہاجرین جو اپنے گھروں سے نکالے گئے ان کا کوئی جرم نہ تھا نہ ان پر کسی کا کوئی دعویٰ تھا، بجز اس کے کہ وہ اکیلے ایک خدا کو اپنا رب کیوں کہتے ہیں۔ اینٹ پتھروں کو کیوں نہیں پوجتے ۔گویا ان پر سب سے بڑا اور سنگین الزام اگر لگایا جا سکتا ہے تو یہ ہی کہ ہر طرف سے ٹوٹ کر ایک خدا کے کیوں ہو رہے۔ یعنی اگر کسی وقت اور کسی حالت میں بھی ایک جماعت کو دوسری سے لڑنے بھڑنے کی اجازت نہ ہو تو یہ اللہ تعالیٰ کے قانون فطرت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. أُخْرِجُوا۟جو نکالے گئےukh'rijū
  3. مِنسےmin
  4. دِيَـٰرِهِماپنے گھروںdiyārihim
  5. بِغَيْرِناbighayri
  6. حَقٍّحقḥaqqin
  7. إِلَّآمگرillā
  8. أَنیہ کہan
  9. يَقُولُوا۟وہ کہتے ہیںyaqūlū
  10. رَبُّنَاہمارا ربrabbunā
  11. ٱللَّهُ ۗاللہ ہےl-lahu
  12. وَلَوْلَااور اگر نہwalawlā
  13. دَفْعُدور کرتاdafʿu
  14. ٱللَّهِاللہl-lahi
  15. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  16. بَعْضَهُمان میں سے بعض کوbaʿḍahum
  17. بِبَعْضٍۢبعض کے ذریعےbibaʿḍin
  18. لَّهُدِّمَتْالبتہ ڈھا دی جاتیںlahuddimat
  19. صَوَٰمِعُخانقاہیںṣawāmiʿu
  20. وَبِيَعٌۭاور گرجےwabiyaʿun
  21. وَصَلَوَٰتٌۭاور معبد۔ عبادت خانےwaṣalawātun
  22. وَمَسَـٰجِدُاور مسجدیںwamasājidu
  23. يُذْكَرُذکر کیا جاتا ہےyudh'karu
  24. فِيهَاان میںfīhā
  25. ٱسْمُنامus'mu
  26. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  27. كَثِيرًۭا ۗبہت ساkathīran
  28. وَلَيَنصُرَنَّاور البتہ ضرور مدد کرے گاwalayanṣuranna
  29. ٱللَّهُاللہl-lahu
  30. مَناس کی جوman
  31. يَنصُرُهُۥٓ ۗمدد کرے گا اس کیyanṣuruhu
  32. إِنَّبیشکinna
  33. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  34. لَقَوِىٌّیقینا قوت والا ہےlaqawiyyun
  35. عَزِيزٌزبردست ہےʿazīzun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں