مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افلم يسيروا في الارض فتكون لهم قلوب يعقلون بها او اذان يسمعون بها فانها لا تعمى الابصار ولكن تعمى القلوب التي في الصدور

کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ ان کے دل (ایسے) ہوتے کہ ان سے سمجھ سکتے۔ اور کان (ایسے) ہوتے کہ ان سے سن سکتے۔ بات یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں (وہ) اندھے ہوتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 46
  • پارہ 17
  • صفحہ 337

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان تباہ شدہ مقامات کے کھنڈر دیکھ کر غور و فکر نہ کیا، ورنہ ان کو سچی بات کی سمجھ آ جاتی اور کان کھل جاتے۔ یعنی آنکھوں سے دیکھ کر اگر دل سے غور نہ کیا تو وہ نہ دیکھنے کے برابر ہے۔گو اس کی ظاہری آنکھیں کھلی ہوں پر دل کی آنکھیں اندھی ہیں اور حقیقت میں زیادہ خطرناک اندھا پن وہ ہی ہے جس میں دل اندھے ہو جائیں۔ (العیاذ باللہ)

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَلَمْکیا بھلا نہیںafalam
  2. يَسِيرُوا۟وہ چلے پھرےyasīrū
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  5. فَتَكُونَتو ہوتےfatakūna
  6. لَهُمْان کے لیےlahum
  7. قُلُوبٌۭدلqulūbun
  8. يَعْقِلُونَسمجھتے۔ عقل سے کام لیتےyaʿqilūna
  9. بِهَآساتھ ان کےbihā
  10. أَوْیاaw
  11. ءَاذَانٌۭکان (ہوتے)ādhānun
  12. يَسْمَعُونَوہ سنتےyasmaʿūna
  13. بِهَا ۖساتھ ان کےbihā
  14. فَإِنَّهَاتو بیشک وہ (بات یہ ہے)fa-innahā
  15. لَانہیںlā
  16. تَعْمَىاندھی ہوئیںtaʿmā
  17. ٱلْأَبْصَـٰرُآنکھیںl-abṣāru
  18. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  19. تَعْمَىاندھے ہوجاتے ہیںtaʿmā
  20. ٱلْقُلُوبُدلl-qulūbu
  21. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  22. فِىمیں ہیںfī
  23. ٱلصُّدُورِسینوںl-ṣudūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں