مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويستعجلونك بالعذاب ولن يخلف الله وعده وان يوما عند ربك كالف سنة مما تعدون

اور (یہ لوگ) تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں اور خدا اپنا وعدہ ہرگز خلاف نہیں کرے گا۔ اور بےشک تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک روز تمہارے حساب کے رو سے ہزار برس کے برابر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 47
  • پارہ 17
  • صفحہ 338

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عذاب اپنے وقت پر یقینًا آ کر رہے گا۔ استہزاء و تکذیب کی راہ سے جلدی مچانا فضول ہے۔ یعنی تمہارے ہزار برس اس کے یہاں ایک دن کے برابر ہیں۔جیسے مجرم آج اس کے قبضہ میں ہے ہزار برس گذرنے کے بعد بھی اسی طرح اس کے قبضہ و اقتدار کے نیچے ہے۔کہیں بھاگ کر نہیں جا سکتا۔ یا یہ مطلب کہ ہزار برس کا کام وہ ایک دن میں کر سکتا ہے۔ مگر کرتا وہی ہے جو اس کی حکمت و مصلحت کے موافق ہو۔کسی کے جلدی مچانے سے وہاں کچھ اثر نہیں ہو سکتا۔ یا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَسْتَعْجِلُونَكَاور وہ جلدی مانگتے ہیں آپ سےwayastaʿjilūnaka
  2. بِٱلْعَذَابِعذابbil-ʿadhābi
  3. وَلَناور ہرگز نہwalan
  4. يُخْلِفَخلاف کرے گاyukh'lifa
  5. ٱللَّهُاللہl-lahu
  6. وَعْدَهُۥ ۚاپنے وعدے کےwaʿdahu
  7. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  8. يَوْمًاایک دنyawman
  9. عِندَنزدیکʿinda
  10. رَبِّكَتیرے رب کےrabbika
  11. كَأَلْفِایک ہزار مانند ہےka-alfi
  12. سَنَةٍۢسال کیsanatin
  13. مِّمَّااس سے جوmimmā
  14. تَعُدُّونَتم گنتے ہو۔ شمار کرتے ہوtaʿuddūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں