تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی زیتون کا درخت جس میں سے روغن نکلتا ہے جو مالش وغیرہ کے کام آتا ہے اور بہت ملکوں کے لوگ سالن کی جگہ اس کو استعمال کرتے ہیں۔ اس درخت کا ذکر خصوصیت سے فرمایا۔کیونکہ اس کےفوائد کثیر ہیں اور خاص فضل و شرف رکھتا ہے ، اسی لئے سورۂ "تین" میں اس کی قسم کھائی گئ۔ جبل طور کی طرف نسبت کرنا بھی اس کی فضیلت و برکت ظاہر کرنے کے لئے ہے ۔ وہاں اسکی پیداوار زیادہ ہوتی ہو گی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں