مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 80

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهو الذي يحيي ويميت وله اختلاف الليل والنهار افلا تعقلون

اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 80
  • پارہ 18
  • صفحہ 347

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

زندہ سے مردہ اور مردہ سے زندہ، یا اندھیرے سے اجالا اور اجالے سے اندھیرا کر دینا جس کے قبضہ میں ہے اس کی قدرت عظیمہ کے سامنے کیا مشکل ہے کہ تم کو دوبارہ زندہ کر دے اور آنکھوں کے آگے سے ظلمتِ جہل کے پردے اٹھا دے۔ جس کے بعد حقائق اشیاء ٹھیک ٹھیک منکشف ہو جائیں، جیسا کہ قیامت میں ہو گا۔ فَبَصَرُکَ الۡیَوۡمَ حَدِیۡدٌ (ق۔۲۲)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَاور وہ اللہwahuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. يُحْىِۦجو زندہ کرتا ہےyuḥ'yī
  4. وَيُمِيتُاور موت دیتا ہےwayumītu
  5. وَلَهُاور اسی کے لیے ہےwalahu
  6. ٱخْتِلَـٰفُاختلافikh'tilāfu
  7. ٱلَّيْلِلیلal-layli
  8. وَٱلنَّهَارِ ۚو نہار کا(دن اور رات کا )wal-nahāri
  9. أَفَلَاکیا بھلا نہیںafalā
  10. تَعْقِلُونَتم عقل سے کام لو گےtaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں