اخْتِلاف
اسم · 7 بارمعنی: اختلاف · دوسرے تراجم: اور ایک دوسرے کے بعد آنے جانے
قرآن میں صورتیں
- وَٱخْتِلَٰفِ ×4
- ٱخْتِلَٰفِ ×2
- ٱخْتِلَٰفًا ×1
اخْتِلاف
معنی: اختلاف
اختلاف قرآن کی 7 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اختلاف · دوسرے تراجم: اور ایک دوسرے کے بعد آنے جانے
خلف: ضد القدام، قال تعالى: يعلم ما بين أيديهم وما خلفهم [البقرة/ 255] ، وقال تعالى: له معقبات من بين يديه ومن خلفه [الرعد/ 11] ، وقال تعالى: فاليوم ننجيك ببدنك لتكون لمن خلفك آية [يونس/ 92] ، وخلف ضد تقدم وسلف، والمتأخر لقصور منزلته يقال له: خلف، ولهذا قيل: الخلف الرديء، والمتأخر لا لقصور منزلته يقال له: خلف، قال…
قوله تعالى: ﴿وما خلفهم﴾ [البقرة: 255] خلف: ظرف مكان مثل وراء، وهما ضدا: أمام وقدام، وتصرفه قليل. وتخلف ضد تقدم وسلف. فالمتأخر لقصور منزلته يقال له خلف. قال تعالى: ﴿فخلف من بعدهم خلف﴾ [الأعراف: 169]. وفرقوا بين الصالح والطالح بفتحة فقالوا: خلف سوء وخلف خير. ومنه قول العلماء: أجمع عليه السلف والخلف. وقالوا: «سكت ألفا…
7 میں سے آیات 1–7
بےشک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور کشتیوں اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کے فائدے کی چیزیں لے کر رواں ہیں اور مینہ میں جس کو خدا آسمان سے برساتا اور اس سے زمین کو مرنے کے بعد زندہ (یعنی خشک ہوئے پیچھے سرسبز) کردیتا ہے اور زمین پر ہر قسم کے جانور پھیلانے میں اور ہواؤں کے چلانےمیں اور بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان گھرے رہتے ہیں۔ عقلمندوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
سورہ بقرہ، آیت 2:164بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدل بدل کے آنے جانے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں
سورہ آلِ عمران، آیت 3:190بھلا یہ قرآن میں غور کیوں نہیں کرتے؟ اگر یہ خدا کے سوا کسی اور کا (کلام) ہوتا تو اس میں (بہت سا) اختلاف پاتے
سورہ نساء، آیت 4:82رات اور دن کے (ایک دوسرے کے پیچھے) آنے جانے میں اور جو چیزیں خدا نے آسمان اور زمین میں پیدا کی ہیں (سب میں) ڈرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
سورہ یونس، آیت 10:6اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں
سورہ مومنون، آیت 23:80اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا۔ اہلِ دانش کے لیے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں
سورہ روم، آیت 30:22اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
سورہ جاثیہ، آیت 45:5