مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولولا فضل الله عليكم ورحمته في الدنيا والاخرة لمسكم في ما افضتم فيه عذاب عظيم

اور اگر دنیا اور آخرت میں تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس بات کا تم چرچا کرتے تھے اس کی وجہ سے تم پر بڑا (سخت) عذاب نازل ہوتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 14
  • پارہ 18
  • صفحہ 351

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ تعالیٰ نے اس امت کو پیغمبر کے طفیل دنیا کے عذابوں سے بچایا ہے۔ نہیں تو یہ بات قابل تھی عذاب کے۔ (موضح القرآن) نیز تم میں سے مخلصین کو توبہ کی توفیق دے کر خطا معاف کر دی ورنہ منافقین کی طرح وہ بھی قیامت کے دن عذاب عظیم میں گرفتار ہوتے (العیاذ باللہ)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْلَااور اگر نہwalawlā
  2. فَضْلُفضل ہوتاfaḍlu
  3. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  4. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  5. وَرَحْمَتُهُۥاور اس کی رحمتwaraḥmatuhu
  6. فِىمیںfī
  7. ٱلدُّنْيَادنیا (میں )l-dun'yā
  8. وَٱلْـَٔاخِرَةِاور آخرت میںwal-ākhirati
  9. لَمَسَّكُمْالبتہ چھو جاتا تم کوlamassakum
  10. فِىمیںfī
  11. مَآاس معاملے میں جوmā
  12. أَفَضْتُمْپڑگئے تھے تم۔ گزرے تمafaḍtum
  13. فِيهِجس میںfīhi
  14. عَذَابٌعذابʿadhābun
  15. عَظِيمٌبڑاʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں