مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ تلقونه بالسنتكم وتقولون بافواهكم ما ليس لكم به علم وتحسبونه هينا وهو عند الله عظيم

جب تم اپنی زبانوں سے اس کا ایک دوسرے سے ذکر کرتے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہتے تھے جس کا تم کو کچھ علم نہ تھا اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے تھے اور خدا کے نزدیک وہ بڑی بھاری بات تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 15
  • پارہ 18
  • صفحہ 351

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عذاب عظیم کے مستحق کیوں نہ ہوتے جبکہ تم ایسی بے تحقیق اور ظاہر البطلان بات کو ایک دوسرے کی طرف چلتا کر رہے تھے۔ اور زبان سے وہ اٹکل پچو باتیں نکالتے تھے جن کی واقعیت کی تمہیں کچھ بھی خبر نہ تھی۔ پھر طرفہ یہ ہے کہ ایسی سخت بات کو (یعنی کسی محصنہ خصوصًا پیغمبر علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ اور مومنین کی روحانی والدہ کو متہم کرنا) جو اللہ کے نزدیک بہت بڑا سنگین جرم ہے، محض ایک ہلکی اور معمولی بات سمجھنا، یہ اصل جرم سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. تَلَقَّوْنَهُۥتم لے رہے تھے اس کو۔ لیتے تھے اس کوtalaqqawnahu
  3. بِأَلْسِنَتِكُمْاپنی زبانوں سےbi-alsinatikum
  4. وَتَقُولُونَاور تم کہہ رہے تھےwataqūlūna
  5. بِأَفْوَاهِكُماپنے مونہوں کے ساتھbi-afwāhikum
  6. مَّاجوmā
  7. لَيْسَنہیں تھاlaysa
  8. لَكُمتمہارے لیےlakum
  9. بِهِۦاس کاbihi
  10. عِلْمٌۭکوئی علمʿil'mun
  11. وَتَحْسَبُونَهُۥاور تم سمجھ رہے تھے اس کوwataḥsabūnahu
  12. هَيِّنًۭاآسان۔ معمولیhayyinan
  13. وَهُوَحالانکہ وہwahuwa
  14. عِندَنزدیکʿinda
  15. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  16. عَظِيمٌۭبہت بڑا تھاʿaẓīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں