مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تتبعوا خطوات الشيطان ومن يتبع خطوات الشيطان فانه يامر بالفحشاء والمنكر ولولا فضل الله عليكم ورحمته ما زكى منكم من احد ابدا ولكن الله يزكي من يشاء والله سميع عليم

اے مومنو! شیطان کے قدموں پر نہ چلنا۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہوسکتا۔ مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 21
  • پارہ 18
  • صفحہ 352

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی شیطان کی چالوں سے ہشیار رہا کرو۔ مسلمان کا یہ کام نہیں ہونا چاہئے کہ شیاطین الانس و الجن کے قدم بقدم چلنے لگے۔ ان ملعونوں کا تو مشن ہی یہ ہے کہ لوگوں کو بے حیائی اور برائی کی طرف لے جائیں تم جان بوجھ کر کیوں ان کے بھرّے میں آتے ہو۔ دیکھ لو شیطان نے ذرا سا چرکہ لگا کر کتنا بڑا طوفان کھڑا کر دیا اور کئی سیدھے سادھے مسلمان کس طرح اس کے قدم پر چل پڑے۔ یعنی شیطان تو سب کو بگاڑ کر چھوڑتا ایک کو بھی سیدھے راستہ پر نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَتَّبِعُوا۟تم پیروی کروtattabiʿū
  6. خُطُوَٰتِقدموں کیkhuṭuwāti
  7. ٱلشَّيْطَـٰنِ ۚشیطان کےl-shayṭāni
  8. وَمَناور جوwaman
  9. يَتَّبِعْپیروی کرے گاyattabiʿ
  10. خُطُوَٰتِقدموں کیkhuṭuwāti
  11. ٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کےl-shayṭāni
  12. فَإِنَّهُۥتو بیشک وہfa-innahu
  13. يَأْمُرُحکم دیتا ہےyamuru
  14. بِٱلْفَحْشَآءِبےحیائی کاbil-faḥshāi
  15. وَٱلْمُنكَرِ ۚاور برائی کاwal-munkari
  16. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتاwalawlā
  17. فَضْلُفضلfaḍlu
  18. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  19. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  20. وَرَحْمَتُهُۥاور اس کی رحمتwaraḥmatuhu
  21. مَانہmā
  22. زَكَىٰپاک ہوسکتا تھاzakā
  23. مِنكُمتم میں سےminkum
  24. مِّنْسےmin
  25. أَحَدٍکوئی ایکaḥadin
  26. أَبَدًۭاکبھی بھیabadan
  27. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  28. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  29. يُزَكِّىپاک کرتا ہےyuzakkī
  30. مَنجس کوman
  31. يَشَآءُ ۗچاہتا ہےyashāu
  32. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  33. سَمِيعٌسننے والا ہےsamīʿun
  34. عَلِيمٌۭعلم والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں