مواد پر جائیں
Quran Maqasid

فَحْشاء

قرآن میں فحشاء

معنی: بےحیائی کا

فحشاء قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
6
مادّہ
ف ح ش

فَحْشاء

اسم · 7 بار

معنی: بےحیائی کا · دوسرے تراجم: بے حیائی کا, اور بےحیائی کو, بےحیائی سے, بےحیائی

قرآن میں صورتیں

  • بِٱلْفَحْشَآءِ ×3
  • وَٱلْفَحْشَآءِ ×2
  • ٱلْفَحْشَآءِ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفحش والفحشاء والفاحشة: ما عظم قبحه من الأفعال والأقوال، وقال: إن الله لا يأمر بالفحشاء [الأعراف/ 28] ، وينهى عن الفحشاء والمنكر والبغي يعظكم لعلكم تذكرون [النحل/ 90] ، من يأت منكن بفاحشة مبينة [الأحزاب/ 30] ، إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة [النور/ 19] ، إنما حرم ربي الفواحش

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿قل إن الله لا يأمر بالفحشاء﴾] الأعراف:28 [الفحشاء: ما تزايد فحشه واشتد نكره، والفاحشة كذلك، قال ابن عرفة في قوله: ﴿إنما حرم ربي الفواحش﴾] الأعراف:33 [هي كل ما نهى الله عنه. والفواحش عند العرب كل ما قبح، ومنه مكان فاحش، وقد تفحش وتفاحش، ومنه قول الأنصاري للأحوص:] من الكامل [

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف ح ش پر مکمل اندراجات

فحشاء والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ تو تم کو برائی اور بےحیائی ہی کے کام کرنے کو کہتا ہے اور یہ بھی کہ خدا کی نسبت ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں (کچھ بھی) علم نہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:169
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور دیکھنا) شیطان (کا کہنا نہ ماننا وہ) تمہیں تنگ دستی کا خوف دلاتا اور بےحیائی کے کام کر نے کو کہتا ہے۔ اور خدا تم سے اپنی بخشش اور رحمت کا وعدہ کرتا ہے۔ اور خدا بڑی کشائش والا (اور) سب کچھ جاننے والا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:268
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے بزرگوں کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے اور خدا نے بھی ہم کو یہی حکم دیا ہے۔ کہہ دو خدا بےحیائی کے کام کرنے کا ہرگز حکم نہیں دیتا۔ بھلا تم خدا کی نسبت ایسی بات کیوں کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:28
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔ اگر وہ اپنے پروردگار کی نشانی نہ دیکھتے (تو جو ہوتا ہوتا) یوں اس لیے (کیا گیا) کہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی کو روک دیں۔ بےشک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے

    سورہ یوسف، آیت 12:24
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تم کو انصاف اور احسان کرنے اور رشتہ داروں کو (خرچ سے مدد) دینے کا حکم دیتا ہے۔ اور بےحیائی اور نامعقول کاموں سے اور سرکشی سے منع کرتا ہے (اور) تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم یاد رکھو

    سورہ نحل، آیت 16:90
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے مومنو! شیطان کے قدموں پر نہ چلنا۔ اور جو شخص شیطان کے قدموں پر چلے گا تو شیطان تو بےحیائی (کی باتیں) اور برے کام ہی بتائے گا۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو ایک شخص بھی تم میں پاک نہ ہوسکتا۔ مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک کردیتا ہے۔ اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے

    سورہ نور، آیت 24:21
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ! یہ) کتاب جو تمہاری طرف وحی کی گئی ہے اس کو پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو۔ کچھ شک نہیں کہ نماز بےحیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے۔ اور خدا کا ذکر بڑا (اچھا کام) ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اُسے جانتا ہے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:45