مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

رجال لا تلهيهم تجارة ولا بيع عن ذكر الله واقام الصلاة وايتاء الزكاة يخافون يوما تتقلب فيه القلوب والابصار

(یعنی ایسے) لوگ جن کو خدا کے ذکر اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے سے نہ سوداگری غافل کرتی ہے نہ خرید وفروخت۔ وہ اس دن سے جب دل (خوف اور گھبراہٹ کے سبب) الٹ جائیں گے اور آنکھیں (اوپر کو چڑھ جائیں گی) ڈرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 37
  • پارہ 18
  • صفحہ 355

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی معاش کے دھندے انکو اللہ کی یاد اور احکام الٰہیہ کی بجا آوری سے غافل نہیں کرتے بڑے سے بڑا بیوپار یا معمولی خرید و فروخت کوئی چیز خدا کے ذکر سے نہیں روکتی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کی یہ ہی شان تھی۔ یعنی اس روز دل وہ باتیں سمجھ لیں گے جو ابھی تک نہ سمجھے تھے اور آنکھیں وہ ہولناک واقعات دیکھیں گی جو کبھی نہ دیکھے تھے، قلوب میں کبھی نجات کی توقع پید اہو گی، کبھی ہلاکت کا خوف۔ اور آنکھیں کبھی داہنے کبھی بائیں دیکھیں گی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رِجَالٌۭکچھ لوگ۔ مرد ہیںrijālun
  2. لَّانہیںlā
  3. تُلْهِيهِمْغافل کرتی ان کوtul'hīhim
  4. تِجَـٰرَةٌۭکوئی تجارتtijāratun
  5. وَلَااور نہwalā
  6. بَيْعٌخریدوفروختbayʿun
  7. عَنسےʿan
  8. ذِكْرِذکر سےdhik'ri
  9. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  10. وَإِقَامِاور قائم کرنے سےwa-iqāmi
  11. ٱلصَّلَوٰةِنمازl-ṣalati
  12. وَإِيتَآءِاور ادا کرنے سےwaītāi
  13. ٱلزَّكَوٰةِ ۙزکوۃl-zakati
  14. يَخَافُونَوہ ڈرتے ہیںyakhāfūna
  15. يَوْمًۭااس دن سےyawman
  16. تَتَقَلَّبُالٹ پلٹ ہوجائیں گےtataqallabu
  17. فِيهِاس میںfīhi
  18. ٱلْقُلُوبُدلl-qulūbu
  19. وَٱلْأَبْصَـٰرُاور نگاہیںwal-abṣāru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں