مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

في بيوت اذن الله ان ترفع ويذكر فيها اسمه يسبح له فيها بالغدو والاصال

(وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 36
  • پارہ 18
  • صفحہ 354

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ان کی تعظیم و تطہیر کا حکم دیا یعنی ان کی خبرگیری کی جائے اور ہر قسم کی گندگی اور لغو افعال و اقوال سے پاک رکھا جائے مساجد کی تعظیم میں یہ بھی داخل ہے کہ وہاں پہنچ کر دو رکعت تحیۃ المسجد پڑھے۔ تسبیح و تہلیل اور تلاوت قرآن وغیرہ سب اذکار ا س میں شامل ہیں۔ یعنی تمام مناسب اوقات میں خدا کو یاد کرتے ہیں بعض مفسرین نے کہا کہ "غدو" سے صبح کی نماز مراد ہے اور "آصال" میں باقی چاروں نمازمیں داخل ہیں۔ کیونکہ اصیل زوال شمس سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فِىمیںfī
  2. بُيُوتٍگھروں (میں)buyūtin
  3. أَذِنَاجازت دیadhina
  4. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  5. أَنکہan
  6. تُرْفَعَبلند کیا جائےtur'faʿa
  7. وَيُذْكَرَاور ذکر کیا جائےwayudh'kara
  8. فِيهَاان میںfīhā
  9. ٱسْمُهُۥنام اس کاus'muhu
  10. يُسَبِّحُتسبیح کرتے ہیںyusabbiḥu
  11. لَهُۥاس کے لیےlahu
  12. فِيهَاان میںfīhā
  13. بِٱلْغُدُوِّصبح کوbil-ghuduwi
  14. وَٱلْـَٔاصَالِاور شام کوwal-āṣāli

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں