مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 44

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يقلب الله الليل والنهار ان في ذلك لعبرة لاولي الابصار

اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 44
  • پارہ 18
  • صفحہ 356

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دن کے بعد رات اور رات کے بعد دن اسی کی قدرت سے آتا ہے۔ وہ ہی کبھی رات کو کبھی دن کو گھٹاتا بڑھاتا رہتا ہے اور ان کی گرمی کو سردی سے، سردی کو گرمی سے تبدیل کرتا ہے۔ یعنی چاہئے کہ قدرت کے ایسے عظیم الشان نشانات دیکھ کر آدمی بصیرت و عبرت حاصل کرے اور اس شہنشاہ حقیقی کی طرف سچے دل سے رجوع ہو جس کے قبضہ میں ان تمام تصرفات و تقلبات کی باگ ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُقَلِّبُالٹ پلٹ کرتا ہےyuqallibu
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  4. وَٱلنَّهَارَ ۚاور دن کوwal-nahāra
  5. إِنَّیقیناinna
  6. فِىمیںfī
  7. ذَٰلِكَاس (میں)dhālika
  8. لَعِبْرَةًۭالبتہ عبرت ہےlaʿib'ratan
  9. لِّأُو۟لِىوالوں کے لیےli-ulī
  10. ٱلْأَبْصَـٰرِنگاہوں (والوں کے لیے)l-abṣāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں