مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والله خلق كل دابة من ماء فمنهم من يمشي على بطنه ومنهم من يمشي على رجلين ومنهم من يمشي على اربع يخلق الله ما يشاء ان الله على كل شيء قدير

اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 45
  • پارہ 18
  • صفحہ 356

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس کے لئے سترہویں پارہ کے تیسرے رکوع میں آیت وَ جَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ کُلَّ شَیۡءٍ حَیٍّ (الانبیاء۔۳۰) کا فائدہ دیکھنا چاہئے۔ جیسے سانپ اور مچھلی۔ جیسے آدمی اور طیور۔ جیسے گائے بھینس وغیرہ۔ یعنی کسی جانور کو چار سے زائد پاؤں دیے ہوں تو بعید نہیں، اس کی لامحدود قدرت و مشیت کو کوئی محصور نہیں کر سکتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰ نےwal-lahu
  2. خَلَقَپیدا کیےkhalaqa
  3. كُلَّہر طرح کےkulla
  4. دَآبَّةٍۢجاندارdābbatin
  5. مِّنسےmin
  6. مَّآءٍۢ ۖپانی (سے)māin
  7. فَمِنْهُمتو ان میں سےfamin'hum
  8. مَّنبعض وہ ہےman
  9. يَمْشِىجو چلتے ہیںyamshī
  10. عَلَىٰپرʿalā
  11. بَطْنِهِۦاپنے پیٹ پرbaṭnihi
  12. وَمِنْهُماور ان میں سےwamin'hum
  13. مَّنبعض وہ ہیںman
  14. يَمْشِىجو چلتے ہیںyamshī
  15. عَلَىٰپرʿalā
  16. رِجْلَيْنِاپنے دو پاؤں پرrij'layni
  17. وَمِنْهُماور ان میں سےwamin'hum
  18. مَّنبعض وہ ہیںman
  19. يَمْشِىجو چلتے ہیںyamshī
  20. عَلَىٰٓپرʿalā
  21. أَرْبَعٍۢ ۚچار (پاؤں پر)arbaʿin
  22. يَخْلُقُپیدا کرتا ہےyakhluqu
  23. ٱللَّهُاللہl-lahu
  24. مَاجوmā
  25. يَشَآءُ ۚچاہتا ہےyashāu
  26. إِنَّبیشکinna
  27. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  28. عَلَىٰپرʿalā
  29. كُلِّہرkulli
  30. شَىْءٍۢچیز پرshayin
  31. قَدِيرٌۭقادر ہےqadīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں