مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عِبْرَة

قرآن میں عبرة

معنی: البتہ عبرت ہے

عبرة قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
ع ب ر

عِبْرَة

اسم · 6 بار

معنی: البتہ عبرت ہے · دوسرے تراجم: عبرت, البتہ ایک سبق ہے, البتہ سبق ہے

قرآن میں صورتیں

  • لَعِبْرَةً ×5
  • عِبْرَةٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل العبر: تجاوز من حال إلى حال، فأما العبور فيختص بتجاوز الماء، إما بسباحة، أو في سفينة، أو على بعير، أو قنطرة، ومنه: عبر النهر: لجانبه حيث يعبر إليه أو منه، واشتق منه:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

العين والباء والراء أصل صحيح واحد يدل على النفوذ والمضي في الشيء. يقال: عبرت النهر عبورا. وعبر النهر: شطه. ويقال: ناقة عبر أسفار: لا يزال يسافر عليها. قال الطرماح:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ع ب ر پر مکمل اندراجات

عبرة والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارے لیے دو گروہوں میں جو (جنگ بدر کے دن) آپس میں بھڑ گئے (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی ایک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپنی نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد دیتا ہے جو اہل بصارت ہیں ان کے لیے اس (واقعے) میں بڑی عبرت ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:13
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کے قصے میں عقلمندوں کے لیے عبرت ہے۔ یہ (قرآن) ایسی بات نہیں ہے جو (اپنے دل سے) بنائی گئی ہو بلکہ جو (کتابیں) اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق (کرنے والا) ہے اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:111
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارے لیے چارپایوں میں بھی (مقام) عبرت (وغور) ہے کہ ان کے پیٹوں میں جو گوبر اور لہو ہے اس سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لیے خوشگوار ہے

    سورہ نحل، آیت 16:66
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارے لئے چارپایوں میں بھی عبرت (اور نشانی) ہے کہ ان کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں (دودھ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو تم کھاتے بھی ہو

    سورہ مومنون، آیت 23:21
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے

    سورہ نور، آیت 24:44
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے

    سورہ نازعات، آیت 79:26