مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَرْبَع

قرآن میں أربع

معنی: چالیس

أربع قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ر ب ع

أَرْبَع

اسم · 7 بار

معنی: چالیس · دوسرے تراجم: چار

قرآن میں صورتیں

  • أَرْبَعِينَ ×4
  • أَرْبَعُ ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أربعة، وأربعون، وربع، ورباع كلها من أصل واحد، قال الله تعالى: ثلاثة رابعهم كلبهم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أربعين ليلة﴾ [البقرة: 51] الأربعون ونحوها جار مجرى جمع السلامة، وليس جمعا صناعيا لعدم سر... مذكورة في غير هذا، ولفساد المعنى في عشرين وثلاثين. وقد يعرب إعراب جمع التكسير كقوله: [من الوافر] 562 - وقد جاوزت حد الأربعينا.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ب ع پر مکمل اندراجات

أربع والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس رات کا وعدہ کیا تو تم نے ان کے پیچھے بچھڑے کو (معبود) مقرر کر لیا اور تم ظلم کر رہے تھے

    سورہ بقرہ، آیت 2:51
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے فرمایا کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لیے حرام کر دیا گیا (کہ وہاں جانے نہ پائیں گے اور جنگل کی) زمین میں سرگرداں پھرتے رہیں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:26
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے موسیٰ سے تیس رات کی میعاد مقرر کی۔ اور اس دس (راتیں) اور ملا کر اسے پورا (چلّہ) کردیا تو اس کے پروردگار کی چالیس رات کی میعاد پوری ہوگئی۔ اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میرے (کوہِٰ طور پر جانے کے) بعد تم میری قوم میں میرے جانشین ہو (ان کی) اصلاح کرتے رہنا ٹھیک اور شریروں کے رستے نہ چلنا

    سورہ اعراف، آیت 7:142
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ اپنی عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگائیں اور خود ان کے سوا ان کے گواہ نہ ہوں تو ہر ایک کی شہادت یہ ہے کہ پہلے تو چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک وہ سچا ہے

    سورہ نور، آیت 24:6
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور عورت سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک یہ جھوٹا ہے

    سورہ نور، آیت 24:8
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ نور، آیت 24:45
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائی برس میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

    سورہ احقاف، آیت 46:15